ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا رات گئے دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر پانی کے بہاؤ کا جائزہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا رات گئے دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر پانی کے بہاؤ کا جائزہ، اس موقع پر ایکسین ایریگیشن محمد طاہر نے دریائے راوی میں پانی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ بلو کی کے مقام پر پانی کا اخراج 34 ہزار کیوسک ہے اور سیلابی صورتحال نہیں۔ ماڑی پتن کے مقام پر دریا میں پانی کا بہاؤ 11 ہزار کیوسک ہے۔ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چار فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ریونیو، ریسکیو 1122، ہیلتھ اور لائیوسٹاک کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیمپس میں تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔ ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام محکمہ پوری طرح چوکس رہیں۔ اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے باہمی کوارڈینیشن کو فروغ دیں



