پی ٹی آئی حکومت میں دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، شہباز شریف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چند ماہ سے صورتحال انتہائی خراب تھی۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ 2018ء میں ملک میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا، امن کےلیے سیاستدانوں نے قربانیاں دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کےلیے قربانیاں دی، ان قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، چند ماہ سے وہاں صورتحال انتہائی خراب تھی۔

مزید خبریں

Back to top button