اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خوردصائمہ نذیر نے حافظ مسعود احمد کی دعوت پرقرشی فری کلینک یونیورسٹی آف اوکاڑہ کادورہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد محترمہ صائمہ نذیر نے حافظ مسعود احمد کی دعوت پر قرشی فری کلینک یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا دورہ کیا۔
یاد رہے کہ قرشی فاؤنڈیشن لاہور نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں طلباء،فیکلٹیز اور تمام اسٹاف کیلئے مفت ہربل میڈیسن دینے کی سہولیات کیلئےکلینک کھولا ہے وائس چانسلر ڈاکٹر سجاد مبین کے زیر نگرانی اور ان کی شفقت اس کلینک کے ساتھ وابستہ ہے ان کی طرف سے طلباء کے لیے تحفہ ہے۔
اس کلینک سے روزانہ سیکڑوں افراد مستفید ہو رہے ہیں میڈم صائمہ نذیر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرشی فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے یونیورسٹی میں جو فری کلینک قائم کیا گیا ہے وہ انسانیت کی بھلائی کے لیےاحسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ آ ج مہنگائی کے دور میں اس طرح انسانیت کی خدمت کرنا بہت ہی نیک عمل ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس قرشی فاؤنڈیشن کی خدمت کو قبول فرمائے اور سلسلہ ہمیشہ یونہی چلتا رہے اس موقعہ پر حافظ مسعود احمد نمائندہ پی ٹی وی نیوز اوکاڑہ نے اسسٹنٹ کمشنر سے کلینک بارے گفتگو کرتے ہوئے قرشی فری کلینک کی ترجیحات سے آگاہ کیا باٹنی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر ندا ، ڈاکٹر نائلہ ڈاکٹر محمد اقبال و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کو یونیورسٹی پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔



