اوکاڑہ،یومِ مزدورپر ورکرز کے اعزاز میں پروقارتقریب،اے سی رینالہ خورد صائمہ نذیر نے کیک کاٹا

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )یومِ مزدور کے موقع پر ورکرز کے اعزاز میں پروقارتقریب کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر نے ‘ستھرا پنجاب’ کے ورکرز کے ساتھ کیک کاٹا، اس موقع پر ستھرا پنجاب کمپنی کے افسران اور بڑی تعداد میں سینٹری ورکرز نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی نے "ستھرا پنجاب” مہم کے حکام اور فیلڈ ورکرز کے ہمراہ مزدوروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کیک کاٹا، اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر نے مزدوروں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے مزدور ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان ہاتھوں کے نام ہے جو مشقت سے سونا پیدا کرتے ہیں۔ ‘ستھرا پنجاب’ کے ورکرز شدید گرمی اور نامساعد حالات میں بھی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے جو محنت کر رہے ہیں، وہ قابلِ ستائش ہے۔ حکومت پنجاب مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

مزید خبریں

Back to top button