اوکاڑہ،سرکاری سکولوں میں “معرکہ حق” کے سلسلہ میں تقریبات

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )سرکاری سکولوں میں “معرکۂ حق” کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد، اس سلسلہ میں سرکاری سکولوں میں خصوصی تقریبات میں طالبعلموں میں قومی شعور، حب الوطنی اور ملکی تاریخ سے آگاہی کو فروغ دیا گیا، تقریبات میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران طلبہ نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے جن میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور وطن کے دفاع کے عزم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے کہا ہے کہ “معرکۂ حق” ہمیں سچائی، بہادری اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے اور نئی نسل کو اپنے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت سوچ اور قومی ذمہ داری کا احساس بیدار کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔تقریبات کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button