امریکا، ایران کشیدگی کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے ایران میں تازہ حملوں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں مزید رکاوٹ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے بعد 85.28 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل 0.5 فیصد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حملوں کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی میں قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں رواں ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات طویل عرصے تک محدود رہیں یا سپلائی میں مزید رکاوٹ پیدا ہوئی تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی مستقبل میں بھی توانائی کی عالمی منڈی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے، جبکہ سرمایہ کار خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button