نوڈیرو کچے میں اسکول کی عمارت کا نصف حصہ سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، سیلابی بہاؤ سے لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے کچے میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ منہدم ہوگیا جبکہ دریائے سندھ کے سیلابی پانی سے برڑا پتن کے علاقے میں کٹاؤ جاری ہے، مٹی کے کٹاؤ سے قریبی دیہاتوں کے مکانات کو شدید نقصان پہنچنے کے خطرے میں اضافہ ہوگیا ہے، سیلابی ریلے سے متاثرہ گورنمنٹ اسکول کی عمارت کے باقی حصے سے مٹیریل نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق دریائے سندھ میں نوڈیرو کے مقام سے دو لاکھ 90 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گذر رہا ہے.

مزید خبریں

Back to top button