نیوزی لینڈ نے نئی ٹی20 لیگ کی لانچ مؤخر کر دی

ویلنگٹن(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ مجوزہ ٹی 20 لیگ کی لانچ اب 28-2027 کے ’ہوم سمر‘ تک مؤخر کر دی گئی ہے تاکہ مقابلے کے قیام کیلئے مزید وقت حاصل کیا جا سکے۔

بورڈ کے مطابق NZ20 کے تحت 6 ٹیموں پر مشتمل فرنچائز لیگ رواں سیزن میں شروع ہونا تھی، تاہم بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات کے باعث اس فیصلے کو مؤخر کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کیخلاف طے شدہ ٹیسٹ سیریز کے باعث جنوری اور فروری میں شیڈول انتہائی مصروف ہے، جس سے لیگ کیلئے دستیاب وقت محدود ہوگیا، سپر سمیش، جو گزشتہ 21 برس سے جاری ہے، اب ایک اور سیزن تک برقرار رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گھریلو ٹی 20 کرکٹ کو عالمی معیار کے مطابق مستحکم اور مسابقتی بنانا ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Back to top button