نئے صوبوں کا قیام ضروری قرار، پشاور کے طلباء نے بڑا مطالبہ سامنے رکھ دیا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مختلف طبقات کی آراء سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے طلباء نے بھی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کو تعلیم، صحت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دے دیا۔

طلباء کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی کنٹرول مضبوط اور عوام کی حکمرانوں تک رسائی آسان ہوسکتی ہے، جبکہ صوبوں کی تقسیم سے این ایف سی ایوارڈ اور مالیاتی وسائل کی تقسیم کے نظام میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

طلباء کے مطابق صوبے رقبے کے لحاظ سے جتنے چھوٹے ہوں گے، ان کا انتظامی کنٹرول اتنا ہی آسان اور مؤثر ہوگا۔ چھوٹے انتظامی یونٹس کے ذریعے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی مسائل کے فوری حل میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ سیاسی آواز بھی زیادہ مؤثر انداز میں سامنے آسکتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادہ انتظامی یونٹس اور وزرائے اعلیٰ کی تعداد بڑھنے سے حکومتی نظام عوام کے قریب آسکتا ہے اور انتظامی امور زیادہ آسانی سے چلائے جاسکتے ہیں۔

عوام کی ایک بڑی تعداد کے مطابق نئے صوبوں کا قیام ملکی ترقی، بہتر انتظامی نظام اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button