"مولانا کے رازقبر میں لے جاؤں گا "شہباز شریف:بلاول بھٹو کی آخری وارننگ،حکومتی صفوں میں کھلبلی!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کا اجلاس اس وقت میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان کے فلور پر کھڑے ہو کر وزیراعظم شہباز شریف کو انتہائی سنسنی خیز اور سخت ترین وارننگ جاری کر دی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں وزیراعظم کو خبردار کیا کہ ان کے اپنے ہی سینئر وزراء ان کی سیاسی لٹیا ڈبونے پر تلے ہوئے ہیں اور ان کے راستے میں کانٹے بو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے راولاکوٹ اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے خلاف دیے گئے انتہائی متنازع اور غیر ذمہ دارانہ بیان پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جبکہ رانا ثناء اللہ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات نے کشمیر میں جلتی پر تیل کا کام کیا۔ صرف یہی نہیں، بلاول نے ایم کیو ایم کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں وفاق سے صرف ‘لالی پاپ’ مل رہا ہے اور انہیں پیپلز پارٹی سے لڑا کر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ن لیگ کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خوفزدہ نہیں ہیں تو پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروا کر دکھائیں۔ دوسری جانب، ایوان میں اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان "خفیہ رازوں” پر مبنی مکالمہ ہوا؛ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا کے راز وہ قبر میں لے کر جائیں گے کیونکہ ان کے کھلنے سے ایسی لڑائی چھڑے گی جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ اس تمام صورتحال اور اسپیکر کے مبینہ آمریت پسندانہ رویے پر امداد سومرو کا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس یوٹیوب لنک پر کلک کریں۔




