میرپورٹیسٹ،پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف179رنز داغ دیئے،234رنزکا خسارہ باقی

میرپور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کے 413 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیئے ہیں تاہم 234 رنز کا خسارہ باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن امام الحق 45 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ان کے بعد عبداللہ فضل نے میدان سنبھالا اور وہ 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ اذان اویس 85 رنز بنا چکے ہیں۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے 301 اور 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا لیکن 413 رنز پر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی جس میں کپتان نجم الحسین شانتو 101 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مومن الحق 91، مشفیق الرحمان 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے علاوہ لٹن داس نے 33، تسکین احمد نے 28 اور تیج الاسلام نے 17 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔



