میسی کا آخری میچ، خصوصی ارجنٹینا جرسی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

بیونس آئرس (جانو ڈاٹ پی کے) ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے قومی ٹیم کے لیے ممکنہ آخری میچ سے قبل خصوصی جرسی کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

39 سالہ اسٹار فٹبالر نے انسٹاگرام پر ایڈیڈاس کی تیار کردہ خصوصی ارجنٹینا شرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا، ’’ایک آخری میچ، زندگی بھر کے لیے ایک جرسی‘‘۔

Messi's kit for his final game in an Argentina jersey 🥹🇦🇷

Gold numbers for Leo 🐐

(via leomessi/IG) pic.twitter.com/YPoqFBabjX
— ESPN FC (@ESPNFC) September 21, 2026

ارجنٹینا کی روایتی آسمانی اور سفید رنگوں پر مشتمل اس خصوصی جرسی میں لیونل میسی کے بین الاقوامی کیریئر کو یادگار بنانے کے لیے منفرد تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

جرسی کے پچھلے حصے پر ’’MESSI‘‘ اور ان کا مشہور نمبر 10 سنہری رنگ میں درج ہے، جبکہ نام کے اوپر ارجنٹینا کے پرچم میں موجود خصوصی سورج کا نشان ’’سن آف مئی‘‘ بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

خصوصی جرسی کے پچھلے حصے پر ایک منفرد ڈیزائن بھی شامل کیا گیا ہے، جو میسی کے ارجنٹینا کے ساتھ طویل اور کامیاب بین الاقوامی سفر کی یاد تازہ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف ارجنٹینا کی جانب سے آخری میچ کھیلیں گے۔

یہ مقابلہ میسی کے بین الاقوامی فٹبال سے ممکنہ الوداع کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شائقین دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے میسی کی آخری قومی جرسی کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button