آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی چھلانگ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری حاصل کرلی۔
بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کی شوال ذوالفقار 16 درجے ترقی کرکے 29ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ قومی بیٹر عائشہ ظفر نے 31 درجے بہتری کے بعد 40ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ جورجیا وول دوسرے نمبر پر ہیں۔
عائشہ ظفر نے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی ترقی حاصل کی ہے۔ وہ 9 درجے بہتری کے بعد 30ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
بولرز کی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ فاطمہ ثنا نے پانچ درجے ترقی کرکے 24ویں نمبر پر جگہ بنالی ہے۔
بولرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی شری چارانی پہلی اور دیپتی شرما دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹرز کی مختلف شعبوں میں ہونے والی حالیہ ترقی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر پوزیشن مزید بہتر کردی ہے۔



