عمان میں پاکستان کا ڈنکا، ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی پوزیشن

مسقط (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان نے عمان میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن (ITPF) ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور 5ویں آئی ٹی پی ایف ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے تحت شریک پاکستانی ٹیم نے تین روزہ مقابلوں میں 455 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ مجموعی طور پر 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔
ٹینٹ پیگنگ کے مختلف مشکل مقابلوں میں پاکستانی گھڑ سواروں نے سوار اور گھوڑے کے درمیان بہترین ہم آہنگی، فنی مہارت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
عمان میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم اب اردن میں ہونے والے ورلڈ کپ 2026 میں سعودی عرب، بھارت، عمان، جنوبی افریقہ، مصر، یمن اور سوڈان کے خلاف میدان میں اترے گی۔



