27ستمبر دھرنا،خیبرپختونخوا پولیس کا بڑا حکم، سرکاری اسلحہ اسلام آباد لے جانے پر پابندی

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے دھرنے کے پیش نظر خیبرپختونخوا پولیس نے سرکاری اسلحہ اور آنسو گیس شیلز کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے اہلکاروں اور عوامی نمائندوں کو واضح ہدایات جاری کردیں۔پولیس کے ہدایات نامے کے مطابق 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ کوئی سرکاری اہلکار مسلح ہوکر نہیں جائے گا، جبکہ ایم پی ایز کے ہمراہ تعینات پولیس اہلکار بھی اسلحہ ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔ہدایات میں سرکاری آنسو گیس، شیلز اور دیگر پولیس سازوسامان عوامی نمائندوں یا اہلکاروں کو فراہم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری حیثیت میں اہلکاروں کے اسلام آباد جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button