جاپان کے خلاف متنازع وائیڈ، بھارتی کپتان اور اکشر پٹیل تنقید کی زد میں

ٹوکیو (جانو ڈاٹ پی کے) جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں متنازع وائیڈ فیصلے کے بعد بھارتی کپتان شریاس ایئر اور آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 32 رنز بنائے، جبکہ ہدف کے تعاقب میں جاپان ایک بڑے اپ سیٹ کے قریب پہنچ گیا۔

جاپان کو آخری چار گیندوں پر 6 رنز درکار تھے کہ اکشر پٹیل کی گیند پر جاپانی بیٹر الیگزینڈر پیٹمور ریورس سوئپ کھیلنے میں ناکام رہے۔ امپائر نے گیند کو وائیڈ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اکشر پٹیل نے فیصلے پر امپائر سے احتجاج کیا، جس کے بعد بھارتی کپتان شریاس ایئر بھی امپائرز سے گفتگو کے لیے پہنچ گئے۔ بعد ازاں وائیڈ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

فیصلہ تبدیل ہونے کے بعد جاپان کو 3 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے، تاہم جاپانی ٹیم ہدف حاصل نہ کرسکی اور بھارت نے میچ 2 رنز سے جیت لیا۔

واقعے کے بعد صحافیوں، مبصرین اور شائقین کی جانب سے بھارتی ٹیم کے طرزِعمل پر سوالات اٹھائے گئے، جبکہ بھارتی شائقین کے ایک حلقے نے بھی اس واقعے پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button