پاکستان، روس اور عمان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع، دفاعی تعاون مزید مضبوط

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق چراٹ جبکہ پاکستان اور عمان کی مشترکہ مشق وشاق الجبل ٹو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سینٹر پبی میں شروع ہوگئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی، جن میں پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے شرکت کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران شریک افواج کو آپریشنل تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار سے آگاہی کا موقع ملے گا، جبکہ مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے فوجی دستوں کی جنگی صلاحیتوں اور حربی مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مشترکہ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان باہمی تعاون، مؤثر رابطے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک روس اور پاک عمان مشترکہ فوجی مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا، جبکہ تربیتی سرگرمیاں شریک افواج کو ایک دوسرے کے تجربات اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔

مزید خبریں

Back to top button