گرفتار پی ٹی آئی ارکان کو بڑا ریلیف،ثنا اللہ مستی خیل پارلیمنٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا، جہاں وہ اپوزیشن لابی میں آگئے، تاہم آخری اطلاعات تک داوڑ کنڈی کو ایوان میں نہیں لایا گیا تھا۔اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر پولیس ثنا اللہ مستی خیل کو پارلیمنٹ ہاؤس لے کر پہنچی۔ دوسری جانب اپوزیشن ذرائع کے مطابق گرفتار پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، جس کا اسپیکر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس جاری رہنے تک گرفتار ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں مقیم رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button