تھرپارکر:پسند کی شادی کرنیوالے حیدرآباد کے جوڑے کو مبینہ قتل کا خطرہ، کلوئی میں احتجاج، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں ملنے کے خدشے کے پیش نظر کلوئی میں احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی رہائشی نوجوان خاتون بسمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عبداللہ راجپوت سے اپنی مرضی اور خوشی سے نکاح کیا ہے، جس کے بعد ان کے ماموں مبینہ طور پر ناراض ہوگئے ہیں اور انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔

خاتون بسمہ کے مطابق وہ حیدرآباد کے کچی آبادی والے علاقے کی رہائشی ہیں اور انہیں اپنے بعض رشتہ داروں، جن میں وزیر، شاہد، فیصل، ماجد اور شریف مہاجر شامل ہیں، سے جان کا خطرہ ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں اور ان کے شوہر کو کسی بھی وقت نقصان پہنچایا یا قتل کروایا جا سکتا ہے۔ خاتون بسمہ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

\

مزید خبریں

Back to top button