لاڑکانہ میں پولیس کا بڑا آپریشن: مبینہ مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کو ہلاک کرکے اسلحہ اور لہر کالونی سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ایس ایس پی احمد چودھری کے مطابق تھانہ حیدری کی حدود جمالی لاڑو میں گشت پر معمور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا، مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک ہوگئے جن کی شناخت قربان سنجرانی اور یاسین مہیسر کے ناموں سے ہوٸی ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی رواں ماہ موبائل فون چھیننے کے دوران شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کی سی سی ٹی وی رکارڈنگ بھی موصول ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو مجموعی طور پر 30 سے زاٸد سنگین مقدمات میں نامزد تھے جن میں اے ٹی اے، رہزنی, پولیس مقابلے کے مقدمات شامل ہیں, ہلاک ڈاکو 100 سے زاٸد لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے جن کا کرمنل رکارڈ اور سی سی ٹی وی رکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ادھر پولیس کا فرار ڈاکوؤں کی گرفتاریوں کے لیے مقابلے والی جگہ سرچ آپریشن جاری ہے.



