ایف بی آر کا انکم ٹیکس نظام میں نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےٹیکس نظام میں شفافیت بڑھانے کیلئے آٹو میشن اینڈ ڈیجیٹائزیشن پلان  کے تحت انکم ٹیکس قواعد میں نئی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر میں براہِ راست رابطے کے بغیر ٹیکس جانچ پڑتال نظام متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ ٹیکس دہندگان کے جوابات اور دستاویزات آن لائن نظام آئی آر آئی ایس کے ذریعے جمع ہوںگے۔

فیس لیس اسیسمنٹ یونٹ کو ٹیکس عائد کرنے اور ٹیکس میں ترمیم کرنے کے اختیارات ملیں گے، فیس لیس اسیسمنٹ یونٹ کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانےعائد کرنے کا اختیار دینے کی بھی تجویز ہےٹیکس افسران کو آن لائن سماعت اور جسمانی تصدیق کرانے کی اجازت دینے، انکم ٹیکس قواعد میں فیس لیس اسیسمنٹ کیلئے نئی شق شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ٹیکس کے معاملات میں اپیلوں کے فیصلوں پر عمل درآمد بھی فیس لیس اسیسمنٹ یونٹ کرے گی مجوزہ نئے نظام کے تحت ٹیکس دہندگان کو اپنا مؤقف پیش کرنےکا موقع دیا جائےگا۔

مزید خبریں

Back to top button