بدین: یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ملک بھر کی طرح بدین میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بدین زارا زاہد کی قیادت میں جیم خانہ بدین سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی سے قبل جیم خانہ بدین میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں داخل کرکے ریاست جموں و کشمیر پر اپنا تسلط قائم کرلیا۔ ہر سال اس دن کشمیری عوام اور پاکستانی قوم بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف یومِ سیاہ مناتے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور وہ ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے تقریب کے دوران بچوں اور نوجوانوں کی پارلیمنٹ سی اینڈ اے پی کی اپوزیشن لیڈر زینب سموں سمیت مختلف اسکولوں کی طالبات نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقاریر کیں، ملی نغمے پیش کیے اور ٹیبلوز کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی، وائس چیئرمین ضلع کونسل فدا حسین مندھرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم عباس خواجه، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، چیف آفیسر ضلع کونسل اشوک کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر دودو چانڈیو، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری راؤ شاہد راجپوت، ڈپٹی ڈی ای او پرائمری محرم پنہور، ڈی آئی بی انچارج محمد خان سومرو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین اے طاہر لاشاری سول سرجن ڈاکٹر امتیاز میمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن دین محمد ڈیرو تعلقہ ایجوکیشن آفیسر عبدالفتاح جونیجو، محکمہ تعلیم کے فوکل پرسن محمد خان سموں ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ انچارج میر محمد کھوسو اور پروگرام منیجر ایل ایچ ڈی پی ساوڻ خاصخیلی سمیت محکمہ تعلیم، صحت، پولیس اور ریوینیو کے افسران و اہلکاروں، سرکاری و غیر سرکاری اداروں، این جی اوز، میڈیا نمائندگان، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مزید خبریں

Back to top button