لاڑکانہ: پولیس کی بڑی کارروائی، 2 مغوی بازیاب اور اشتہاری ملزم گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں تھانہ سول لائن پولیس نے گھنٹی پھاٹک کے علاقے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہراه فیصل سے اغوا شده دو مغوی بازیاب کر لئے ہیں جبکہ کراچی کے تھانہ کھوکھرا پار کے اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت ضیاءالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق بازیاب شدہ اذان نامی کمسن بچے اور 40 ساله اشفاق احمد کے اغوا کا مقدمہ تھانه شاہراه فیصل کراچی میں درج ہے، پولیس نے بازیاب ہونے والوں اور گرفتار اشہاری ملزم کو مزید تفتیش کے لئے کراچی پولیس کے حوالے کردیا ہے.



