سینیئر صحافی سارنگ چانڈیو پر مسلح افراد کی فائرنگ، سارنگ چانڈیو بال بال بچ گئے ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مذمت

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے) سینیئر صحافی سارنگ چانڈیو پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سارنگ چانڈیو منشیات کے خلاف خبریں نشر کر رہے تھے۔ حملہ آوروں نے ان کے گھر کو نشانہ بنایا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں منشیات فروشوں نے کھلے عام بدمعاشی مچائی ہوئی ہے جس سے صحافی بھی محفوظ نہیں منشیات فروشوں کے خلاف خبریں چلانے سندھ ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر سارنگ چانڈیو کے گھر پر مسلح منشیات فروشوں نے سیدھی فائرنگ کی جس سے سارنگ چانڈیو بال بال بچ گئے فائرنگ کرنے والوں میں محمد علی کمبھار، طیب کنبھار ، محمود کنبھار ولی محمد کنبھار اور دگر افراد شامل تھے سارنگ چانڈیو نے مکلی تھانے پر رپورٹ داخل کرادی ہے دوسری جانب ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس ( PFUJ Wokers ) ٹھٹھہ کے صدر جاوید لطیف میمن سینیئر نائب صدر سید احمد شاہ بخاری، نائب صدر سید نزاکت شاہ، عبدالحمید میمن چنڈ، جنرل سیکریٹری اشرف میمن چنڈ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتاز سمیجھو اور انفارمیشن سیکریٹری ساجد شیخ ہے سینیئر صحافی سارنگ چا نڈیو کے گھر پر فائرنگ اور حملا کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار پہنچایا جائے

مزید خبریں

Back to top button