امریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سینٹ کام اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حکام دوحہ میں ملاقات کریں گے۔

جے ڈی وینس نےکہا کہ اختلافات ختم کرنے، معاشی مراعات اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔

امریکی نائب صدر  نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ ایسے نئے رابطے قائم کیے جو پہلے نہیں تھے، ان رابطوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ رابطے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصول نہيں کرسکتا۔

خلیجی ملکوں کے رہنماؤں سے میٹنگ کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت نہ ہونا معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی ۔ ایران کے ساتھ معاہدے میں خلیجی اتحادیوں کا تحفظ بھی شامل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button