تیل کوٹے پر اختلاف،عراق کی اوپیک چھوڑنے کی دھمکی

بغداد(جانوڈاٹ پی کے)عراق نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔

عراق نے جنگ کے باعث نقصانات کی تلافی کے لیے اپنی تیل کی برآمدات کو بڑھانے کی تجویز پیش کر رکھی ہے۔

تاہم تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر  عراق  نے اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دی ہے۔

 عراقی خبر ایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے یا اوپیک سے نکلنے کا کوئی بھی فیصلہ عراقی وزیرعظم کے آئندہ ماہ دورہ واشنگٹن کے بعد کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل پیدا کرنےوالے دوسرے بڑے ملک عراق کا اوپیک سے نکلنا متحدہ عرب امارات کے اچانک انخلاء سے بڑا دھچکا ہوگا ۔

یاد رہے کہ اپریل میں متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button