ایران کا ایٹمی دھماکے سے بھی بڑا سرپرائز،دنیا ششدر!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے) عالمی دفاعی افق پر ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے واشنگٹن کے ایوانوں میں صفِ ماتم بچھا دی ہے۔
معتبر دفاعی ذرائع کے مطابق ایران نے امریکہ کا وہ جدید ترین اور خفیہ ہتھیار ‘بنکر بسٹر بم’ (GBU-57) حاصل کر لیا ہے جو اب تک صرف امریکہ اور اسرائیل کی دسترس میں تھا۔
حالیہ تنازع کے دوران امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی زیرِ زمین ایٹمی تنصیبات پر برسائے گئے بنکر بسٹر بموں میں سے تین بم مکمل طور پر صحیح حالت میں ایرانی انجینئرز کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔یہ وہی بم ہے جس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ200فٹ گہرائی تک جا کر ایران کے ایٹمی پروگرام کو ملیا میٹ کر سکتا ہے،لیکن اب یہی ٹیکنالوجی ایران کی ریورس انجینئرنگ کی بدولت خود امریکہ کے خلاف استعمال ہونے کے لیے تیار ہے۔




