صحافی سہیل وڑائچ کی حجرہ شاہ مقیم آمد

دیپالپور(وسیم احمد غوری/جانو ڈاٹ پی کے) نواز شریف اسکول آف ایمینینس نزد ٹیلی فون ایکسچینج حجرہ شاہ مقیم میں، سندس فاؤنڈیشن کے سی ای او عبد الستار جھجھ کی خصوصی دعوت پرمعروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ و صدر حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ راؤ مشتاق قادر خاں، ضلعی چیئر مین پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ و صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن وسیم احمد غوری جانو ڈاٹ پی کے، صدر نیشنل پریس کلب حجرہ راشد علی گجرسمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور معزز مہمان سے ملاقات کی۔ جبکہ معروف ماہر تعلیم اور نواز شریف اسکول آف ایمینینس کے بانی سی ای او عبد الستار جھجھ نے اسکول ڈائریکٹرز میاں سعید احمد ، محمد اسلم جھجھ ایڈووکیٹ اور محمد ارشد جھجھ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ حجرہ شاہ مقیم جیسے تعلیمی لحاظ سے پسماندہ علاقے میں جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد نئی نسل کو معیاری اور جدید طرزِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، جہاں طلبہ کو مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور نوجوانوں کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرے گا۔



