چٹ پٹے ہنی ونگز

​چکن ونگز دنیا بھر میں مقبول فاسٹ فوڈ اور اسنیک میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ ان پر شہد کی میٹھی اور چمک دار تہہ چڑھانے کا رجحان خاص طور پر امریکی اور ایشیائی طرزِ پکوان کے امتزاج سے مقبول ہوا۔ ہنی ونگز کسی ایک قدیم روایتی ڈش کے بجائے جدید ریسٹورنٹ کلچر کی پیداوار ہیں، جن میں کرسپی فرائی کیے گئے چکن ونگز کو شہد، سویا سوس، چلی سوس اور لہسن سے تیار کردہ سوس کے ساتھ ٹاس کیا جاتا ہے۔ شہد کی مٹھاس، سویا سوس کی نمکینی، چلی کی ہلکی تیزی اور لہسن کی خوشبو اس ڈش کو ایک منفرد میٹھے، نمکین اور چٹ پٹے ذائقے میں بدل دیتی ہے۔ آج ہنی ونگز فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس، پارٹی پلیٹرز اور اسنیک مینیو میں خاصے مقبول ہیں اور انہیں عموماً فرائز، کول سلا یا مختلف ڈِپس کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

​کرسپی ہنی ونگز بنانے کی ترکیب

​اجزا:

​1. چکن میرینیشن کے لیے:

​چکن ونگز: 500 گرام (صاف کر کے دو حصوں میں کٹے ہوئے)

​ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

​کالی مرچ پاؤڈر: ½ چائے کا چمچ

​سرخ مرچ یا پیپریکا پاؤڈر: ½ چائے کا چمچ

​نمک: حسبِ ذائقہ

​سرکہ یا لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

​2. کوٹنگ (Coating) کے لیے:

​میدہ: ½ کپ

​کارن فلور: ¼ کپ

​بیکنگ پاؤڈر: ½ چائے کا چمچ

​نمک اور کالی مرچ: ایک ایک چٹکی

​ٹھنڈا پانی: حسبِ ضرورت

​تیل: تلنے کے لیے

​3. ہنی ساس (Honey Glaze) کے لیے:

​شہد: 3 سے 4 کھانے کے چمچ

​مکھن: 1 سے 2 کھانے کے چمچ

​لہسن: 1 چائے کا چمچ (باریک چوپ کیا ہوا)

​سویا ساس: 1 کھانے کا چمچ

​چلی ساس یا ہاٹ ساس: 2 کھانے کے چمچ

​سفید تل: 1 چائے کا چمچ (بھنے ہوئے، گارنش کے لیے)

​ہری پیاز: 1 کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی، گارنش کے لیے)

​طریقہ کار:

​1. چکن کی میرینیشن:

​ایک باؤل میں چکن ونگز، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ، سرخ مرچ/پیپریکا، نمک اور سرکہ یا لیموں کا رس ملا کر 20 سے 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

​2. ونگز کو کرسپی فرائی کرنا:

​ایک برتن میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ ملا کر ڈرائی مکسچر بنائیں۔

​دوسرے برتن میں ٹھنڈا پانی رکھیں۔

​میرینیٹ شدہ ونگز کو پہلے خشک میدے میں کورٹ کریں، پھر چند سیکنڈز کے لیے ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں اور دوبارہ خشک میدے میں اچھی طرح لپیٹیں۔

​گرم تیل میں درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ تک سنہری اور کرسپی ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔

​3. ہنی ساس کی تیاری:

​ایک پین میں مکھن گرم کر کے چوپ کیا ہوا لہسن ہلکا سا بھونیں۔

​اس میں سویا ساس، چلی ساس اور شہد ڈال کر درمیانی آنچ پر 1 سے 2 منٹ پکائیں تاکہ ساس میں ابال آ جائے اور وہ چمکدار و گاڑھی ہو جائے۔

​4. ٹاسنگ اور پیشکش:

​فرائی کیے ہوئے کرسپی ونگز کو گرم ساس میں ڈال کر اچھی طرح ٹاس کریں تاکہ تمام ونگز پر ساس کی یکساں تہہ چڑھ جائے۔

​اوپر سے سفید تل اور ہری پیاز چھڑک کر گرما گرم فرائز یا کول سلا کے ساتھ پیش کریں۔

مزید خبریں

Back to top button