اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،غزہ میں مزید5فلسطینی شہید،اسرائیلی فوج کاحماس کمانڈرعمراحمدابوقاسم کوشہیدکرنےکادعویٰ

غزہ(جانوڈاٹ  پی کے)غزہ پٹی پراسرائیلی حملوں میں کم از کم5فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ادھر اسرائیلی فوج نے دیرالبلاح پرفضائی حملے میں القسام بریگیڈکے کمانڈر عمراحمد ابوقاسم کو شہید کرنےکا دعوی کیا ہے، فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں عمر ابو قاسم، ان کی اہلیہ اور 6 سالہ بیٹی شہید ہو گئے جبکہ ان کا کمسن بیٹا زخمی حالت میں بچ گیا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ابو قاسم جنگ کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج پر حملوں میں ملوث تھے۔گزشتہ2دنوں میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم ایک درجن فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button