بھارتی قید سے رہائی،11پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں 11 ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے ٹاور سینٹر پہنچ گئے۔ فیصل ایدھی کی ہدایت پر تمام ماہی گیروں کے لیے مفت سفری سہولت فراہم کی گئی اور ان کے سفر کے اخراجات فاؤنڈیشن نے برداشت کیے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارت سے رہائی کے بعد مجموعی طور پر 14 پاکستانیوں کو فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا تھا، جن میں سے 11 افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا۔فاؤنڈیشن کے مطابق رہائی پانے والوں میں ایک گونگا بہرہ شخص بھی شامل تھا، جو 10 سال قبل سرحد عبور کرگیا تھا اور بہاولپور کا رہائشی ہے۔ اس کے اہل خانہ اسے لاہور ایدھی سینٹر سے لے گئے۔ایک اور پاکستانی ماہی گیر کا تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے ہے، جو 8 سال بعد رہائی پانے کے بعد اپنے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا، جبکہ اہل خانہ اسے بھی لاہور ایدھی سینٹر سے لے گئے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایک شخص کی ذہنی حالت درست نہیں اور اس کی بائیومیٹرک تصدیق بھی نہیں ہوسکی، جس کے باعث وہ تاحال لاہور ایدھی سینٹر میں موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button