روبوٹ کتوں کی سیرکروانے پرفی گھنٹہ20ڈالرمعاوضہ

سان فرانسسکو(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی شہر سان فرانسسکو کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ڈائمینشنل‘ نے روبوٹک کتوں کو عوامی مقامات پر سیر کروانے کے لیے ملازمین کی تلاش شروع کردی ہے، جس کے لیے فی گھنٹہ 20 ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے 5 ہزار پاکستانی روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

کمپنی کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق منتخب امیدواروں کو روزانہ 4 سے 6 گھنٹے تک روبوٹ کتوں کو گھمانا ہوگا۔ تاہم اس ملازمت کے لیے ایک دلچسپ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ امیدوار تقریباً 15 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہوں تاکہ روبوٹ میں خرابی پیدا ہونے کی صورت میں اسے اٹھا کر واپس دفتر پہنچایا جا سکے۔کمپنی کے بانی کے مطابق مصنوعی ذہانت ابھی روبوٹس کو مکمل طور پر خودمختار انداز میں سنبھالنے کے قابل نہیں ہوئی، اس لیے روبوٹ کتوں کو عوامی مقامات پر لے جانے اور ان کے ذریعے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے انسانی مدد درکار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button