وائٹ ہاؤس کی شاہانہ تزئین و آرائش پر ٹرمپ کو سابق صدور کی کڑی تنقید، ریسٹورنٹ اور باتھ روم سے تشبیہ

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)امریکا کے سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی بھڑکیلی تزئین و آرائش کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ریسٹورنٹ اور باتھ روم سے تشبیہ دے دی۔
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>🚨BILLL CLINTON HUMILIATES TRUMP CLINTON: &quot;I think Congress made a mistake not protesting turning the Rose Garden into what looks like the entrance to Liberace’s bathroom&quot; #BlueWaveIn10Days https://t.co/UbNXW8heSn</p>&mdash; CALL TO ACTIVISM (@CalltoActivism) <a href=”https://x.com/CalltoActivism/status/2114054611195564316?ref_src=twsrc%5Etfw”>October 24, 2026</a></blockquote> <script async src=”https://platform.x.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

باراک اوباما نے ریاست جارجیا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو ایسا بنا دیا ہے جیسے صدام حسین نے ’چیزکیک فیکٹری‘ ریسٹورنٹ کھول لیا ہو۔اوباما نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مہنگائی اور معاشی مشکلات جیسے سنجیدہ مسائل حل کرنے کے بجائے غیر ضروری تنازعات میں الجھی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق حکومت مصنوعی غصے اور بیانات کے ذریعے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن کی آرائش کو معروف موسیقار لیبراچی کے چمکیلے باتھ روم سے تشبیہ دی۔سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن بھی اوول آفس میں سونے کے بے تحاشا استعمال کو ٹرمپ کی خودنمائی قرار دے چکی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button