افتخاراحمد امریکی کرکٹ انفلوئنسر کے سوال پردلچسپ جواب دے کر سوشل میڈیا پرچھا گئے

نیپال(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی کرکٹر افتخار احمد نیپال میں ایک امریکی خاتون کرکٹ انفلوئنسر کے ساتھ دلچسپ مکالمے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’امریکن کرکٹ گرل‘ کے نام سے مشہور انفلوئنسر نے پہلے اپنا تعارف کروایا اور پھر افتخار احمد سے پوچھا کہ ’آپ کون ہیں؟‘ اس پر پاکستانی کرکٹر نے سوال کو مختلف انداز میں سمجھتے ہوئے جواب دیا کہ ’میں ٹھیک ہوں‘، جس پر یہ مختصر مکالمہ دلچسپی کا باعث بن گیا۔
خاتون انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تعارف کی ضرورت نہیں، نوجوان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کے لیے افتخار احمد کی نصیحت پر غور کرنا چاہیے۔
ویڈیو میں افتخار احمد نوجوان بیٹرز کو مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں اپنی فٹنس بہتر بنانے اور پاور ہٹنگ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
افتخار احمد کے اس غیر متوقع جواب اور دلچسپ گفتگو کو سوشل میڈیا صارفین خوب انجوائے کر رہے ہیں اور ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔



