ماتلی :اساتذہ اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے چہرے کی شناخت (فیزیکل رجسٹریشن) کا آغاز

ماتلی (رپورٹ ایم ارگدی/جانوڈاٹ پی کے) ضلع بدین میں اساتذہ اور اسکولوں کے عملے کی حاضری کے نظام کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے چہرے کی شناخت (فیزیکل رجسٹریشن) کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 8 ہزار 317 اساتذہ اور دیگر عملے کی رجسٹریشن مرحلہ وار مختلف مراکز پر مکمل کی جا رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں تعلقہ ماتلی کو خصوصی فوکس دیتے ہوئے 20 مئی کو گورنمنٹ ہائی اسکول ماتلی میں فیشل رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا اس سے قبل 18 مئی کو تعلقہ بدین اور تلہار جبکہ 19 مئی کو شہید فاضل راہو اور ٹنڈو باگو میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے اور ان تمام مراکز پر اساتذہ و عملے کا ڈیٹا سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ پورے ضلع میں ایک مربوط، شفاف اور ڈیجیٹل حاضری نظام نافذ کیا جا سکے جس کے تحت اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی صبح اسکول آمد اور چھٹی کے وقت روانگی کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوگی اور یہ پورا نظام آف لائن موڈ میں بھی کام کرے گا اور انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے ہی ڈیٹا خودکار طور پر اپ لوڈ ہو جائے گا جبکہ حاضری نہ لگانے کی صورت میں متعلقہ استاد کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا، اس موقع پر ڈیٹا اینالائسز مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے غازی خان مہر نے کہا کہ اس جدید نظام کے ذریعے حاضری میں شفافیت، درستگی اور مؤثر نگرانی ممکن ہوگی جبکہ پہلے مانیٹرنگ اسٹاف کی کمی کے باعث اسکولوں کی بروقت نگرانی میں مشکلات پیش آتی تھیں لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ دستیاب ہوگا، اسی طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری انور پارابی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط بہتر ہوگا اور بعد ازاں طلبہ کی بھی آن لائن فیشل رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔#

مزید خبریں

Back to top button