لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ، بجلی بحال کرتے ہوئے نوجوان وکیل کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے باغ ذوالفقار کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 31 سالہ وکیل مبین احمد بروہی جاں بحق ہوگئے جس کی لاش گھر پہنچنے پر ورثاء غم سے نڈھال ہوگئے،
ورثاء کے مطابق سیپکو عملے نے ناجائز طریقے سے وکیل مبین احمد بروہی کی غیر موجودگی میں گھر کی بجلی منقطع کردی اور جب وہ حیدرآباد سے واپس آکر گھر پہنچے تو اہل خانہ شدید گرمی میں تڑپ رہے تھے جس پر مبین احمد بروہی مجبور ہوکر خود بجلی کی تار لگانے کے لئے سرگرم ہوگئے اور اس دوران کرنٹ لگنے سے زندگی گنوا بیٹھے. ورثاء نے مطالبہ کیا کہ سیپکو عملے کی ناجائزیوں کا نوٹس لیا جائے.



