قمبر میں بجلی کی تار گرنے سے 2 افراد جاں بحق، عید کی خوشیاں سوگ میں تبدیل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر میں بجلی کی تار کھمبے سے اچانک ٹوٹ کر لوگوں کے اوپر گر پڑی، کرنٹ لگنے سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ آزاد گوپانگ اور 17 سالہ واحد گوپانگ کے ناموں سے ہوئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق تار اس وقت گری جب لوگ عید کے لئے گوشت کی خریداری کر رہے تھے، جاں بحق افراد کی لاشیں گھروں میں پہنچنے پر صف ماتم بچھ گئی.

مزید خبریں

Back to top button