کراچی میں منکی پاکس کے مزید2کیسز سامنے آگئے،سندھ میں رواں سال متاثرین کی تعداد96ہوگئی،11اموات رپورٹ

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے مزید دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں ایک 21 سالہ نوجوان اور 23 سالہ خاتون شامل ہیں۔ ان نئے کیسز کے بعد رواں سال سندھ میں ایم پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 11 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کے ٹیسٹ 21 اکتوبر کو کیے گئے تھے، جن کے نتائج میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ نوجوان سندھ انفیکشن ڈیزیزز اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جبکہ خاتون کو اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے پر خود علاج کرنے کے بجائے فوری طور پر طبی مشورہ لیا جائے۔ وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے متاثرہ افراد سے قریبی رابطے سے گریز، ہاتھوں کی باقاعدہ صفائی اور ذاتی استعمال کی اشیا الگ رکھنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button