بجلی چوروں پر مزید سختی،ڈیٹیکشن بل کی مدت6سے12ماہ کرنے کی تجویز

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی مد میں صارفین کو ڈیٹیکشن بل چارج کرنے کے قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، بجلی چوری پر ڈیٹیکشن بل چارج کرنے کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر 12 ماہ کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

دستاویزات کے مطابق بجلی چوری میں ملوث صارفین کو لوڈ کی بنیاد پر 12 ماہ کا بل چارج کیا جاسکے گا، جبکہ کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویلز سمیت دیگر صارفین کے لیے بھی 12 ماہ کا ڈیٹیکشن بل چارج کرنے کی تجویز ہے۔

تاہم گھریلو صارفین کے لیے ڈیٹیکشن بل کی مدت زیادہ سے زیادہ چھ ماہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق جعلی یا بوگس میٹر استعمال کرنے، میٹر کے لوڈ پروفائل کو فریز یا تبدیل کرنے کی صورت میں بھی ڈیٹیکشن بل چارج کیا جاسکے گا۔

سافٹ ویئر کے ذریعے بلنگ میٹر میں ردوبدل، ڈیوائس کے ذریعے میٹر ریڈنگ کو الٹنے یا تبدیل کرنے اور بلنگ میٹر کی سیکیورٹی توڑنے سمیت دیگر معاملات میں بھی لوڈ کی بنیاد پر بجلی چوری کا بل چارج کیا جاسکے گا۔

دستاویزات کے مطابق نیپرا کی جانب سے کسٹمر سروسز مینوئل میں ترمیم کی منظوری کے بعد مجوزہ طریقہ کار کے تحت ڈیٹیکشن بل چارج کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں

Back to top button