سوات میں4.2شدت کا زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس

سوات (جانو ڈاٹ پی کے)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 172 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جبکہ جھٹکے سوات اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



