محمود اچکزئی کی جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن میں2مقدمات مقرر
الیکشن کمیشن نے پی کے میپ کو 6 اکتوبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے خلاف 2 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دونوں مقدمات کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی، جس کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی کے میپ کے خلاف پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوگی۔دونوں معاملات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو طلب کیا گیا ہے، جہاں پارٹی آئین میں کی گئی تبدیلیوں اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔



