ای سی سی اجلاس میں خیبر پختونخوا کیلئے 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم کی منظوری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی (اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہو۔

اس موقع پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دی، خیبر پختونخوا کو گندم 4 ہزار 150 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

ای سی سی کے مطابق وزارت اطلاعات کے لیے 2 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی کے مطابق عوامی آگاہی مہمات اور تشہیری سرگرمیوں کے لیے فنڈز فراہم کیےجائیں گے، سپارکو کے خلائی منصوبوں کے لیے 86 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی کے مطابق پاکستان میں ڈیپ اسپیس آبزرویٹریز اور انسانی خلائی مشن منصوبے فنڈنگ حاصل کریں گے۔

ای سی سی کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کے لیے 64 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی  سی نے کہا کہ حفاظتی آلات اور مواصلاتی نظام کی بہتری کے لیے فنڈز فراہم کیےجائیں گے۔ کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے مزدوروں کے معاوضہ پیکیج کے لیے 5 ارب روپے منظور کیے گئے۔

ای سی سی کے مطابق پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے انتظامات کے لیے ایک کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button