ماہ نور علی کی ایک اور بڑی کامیابی، جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

کوالالمپور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی ماہ نور علی کی دھواں دار کامیابی، مائلو آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری مائلو آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل جیتنے کی امیدیں روشن کر دیں۔

ماہ نور علی نے سیمی فائنل میں تیسری سیڈ کھلاڑی شیہان یانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 3 گیمز سے شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستانی کھلاڑی کا اتوار کو فیصلہ کن مقابلے میں ہانگ کانگ کی ہاؤ چنگ چیو سے سامنا ہوگا، جہاں وہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے کورٹ میں اتریں گی۔

اس سے قبل ماہ نور علی نے دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی پانچویں سیڈ دیویانشی جین کو اپ سیٹ شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button