سوڈان سے بھارت پہنچنے والے مسافر میں ایبولا وائرس، محکمہ صحت الرٹ

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر حیدرآباد کے شمس آباد راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر سوڈان سے آنے والے ایک مسافر میں ایبولا وائرس کی ہسٹری سامنے آنے کے بعد طبی عملہ فوری طور پر متحرک ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق محمد نامی مسافر جمعرات کے روز سوڈان سے حیدرآباد پہنچا، جہاں ایئرپورٹ پر قائم حکومتی اسکریننگ سینٹر میں طبی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے اس میں ایبولا وائرس سے متعلق طبی ہسٹری کی نشاندہی کی۔

احتیاطی تدابیر کے تحت مسافر کو فوری طور پر گاندھی اسپتال کے آئسولیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کے نمونے حاصل کر کے مزید جانچ کے لیے سی سی ایم بی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ حتمی رپورٹ آنے تک مریض کو الگ تھلگ رکھا جائے گا۔

طبی ماہرین کے مطابق ایبولا وائرس ایک خطرناک متعدی بیماری ہے، جس کے خدشات کے پیش نظر بروقت اسکریننگ اور آئسولیشن جیسے اقدامات انتہائی اہم سمجھے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button