فخرِ بورےوالا ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کو خیبرپختونخوا حکومت کا اعزاز

بورےوالا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو\ جانو ڈاٹ پی کے) بورےوالا سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت، فرض شناس اور متحرک افسر ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے اپنی شاندار انتظامی کارکردگی اور مؤثر عوامی خدمات کے ذریعے ایک بار پھر اپنے آبائی شہر کا نام روشن کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کی نمایاں کارکردگی اور عوامی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے انہیں Certificate of Appreciation سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی جانب سے پیش کیا گیا، جو ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کی ذمہ دارانہ کارکردگی، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے۔

ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے بطور انتظامی افسر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل، انتظامی معاملات میں بہتری اور سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی کارکردگی نے انہیں متعلقہ حلقوں میں ایک باصلاحیت، متحرک اور فرض شناس افسر کے طور پر نمایاں کیا ہے۔

ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کو ملنے والے اس اعزاز پر بورےوالا کے سیاسی، سماجی، کاروباری، وکلا، ڈاکٹرز اور صحافتی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے اپنی محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے بورےوالا کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر مستقبل میں بھی اسی جذبے، عزم اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملکی و قومی سطح پر اپنے آبائی شہر بورےوالا کا نام مزید روشن کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button