ایمرجنسی نہ لگنے کی اب کوئی گنجائش نہیں بچی،محسن نقوی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب ایمرجنسی نہ لگانے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، انہوں نے سیاسی معاملات حل کرنے کے لیے آخری حد تک کوشش کی، تاہم اب ان کے پاس مزید کوئی راستہ نہیں بچا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آپ لوگ بتائیں کہ اب ایمرجنسی نہ لگانے کی کیا گنجائش رہتی ہے؟ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں کہ انہوں نے مذاکرات کے لیے کتنی کوششیں کیں، جبکہ بیرسٹر گوہر سے بھی پوچھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سیاسی معاملات حل کرنے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے معاملات کو حل کرنے کے لیے آخری حد تک کوشش کی، لیکن اب ان کے پاس مزید کچھ باقی نہیں رہا۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاسی صورتحال اور ممکنہ ایمرجنسی کے حوالے سے بحث مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔



