اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے رابطہ، صدر کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں پر گفتگو

-
اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں مالدیپ کے صدر کے آئندہ دورۂ پاکستان کی تیاریوں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اعلیٰ سطح کے رابطوں اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت بھی زیرِ بحث آئی۔



