ڈاکٹر آصف طفیل کازیرتعمیر اوکاڑہ میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا زیر تعمیر اوکاڑہ میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ، انہوں نے اوکاڑہ میڈیکل کالج میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر بریفنگ لی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، کمشنر ساہیوال نے منصوبے کی تکمیل کے لیے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے منصوبے کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے اور ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کی چیکنگ کی اور علاج معالجہ اور صفائی سمیت دیگر انتظامات کا بھی معائنہ کیا، کمشنر ساہیوال نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور عملے کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button