بورے والا: چوہدری نذیر احمد اور خالد محمود ڈوگر نے K بلاک میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو/جانو ڈاٹ پی کے) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے بورے والا کے کے بلاک میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقامی شہریوں نے دونوں رہنماؤں کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور نعرے بازی کے ذریعے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ نے ترقیاتی کاموں کے آغاز پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور دیگر مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

تقریب میں انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور علاقے کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button