دیپال پور میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 2 افراد زخمی


دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے) اٹاری روڈ پر مسافر رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دیپال پور کے علاقے جسوکی شیلر کے قریب اٹاری روڈ پر مسافر رکشہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم رکشہ ڈرائیور اللہ دتہ، جو حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے معمر شخص ماجد علی سمیت دو افراد کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔